بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس سینیٹر اعظم سواتی پردوران حراست تشدد کانوٹس لیں ،شیریں مزاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئرنائب صدر شیریں مزاری نے کہاکہ چیف جسٹس تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے محافظ ہیں،چیف جسٹس کو 74 سالہ سینیٹر اعظم سواتی پر ان کے بیان کی روشنی میں ایجنسیوں کے حراست کے دوران تشدد کا فوری نوٹس لینا چاہیے،اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا اور حساس حصوں پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے،یہ حرکت نہایت ہی شرمناک ہے،منگل کواپنے بیان میں شیریں مزاری کاکہناتھاکہ ایجنسیوں کا زیرِحراست افراد کو برہنہ کرنے کا یہ عمل تمام انسانی حقوق اور آئین میں فراہم کردہ ضمانتوں کی مکمل خلاف ورزی ہے،یہ حرکتیں بگڑی ہوئی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں،یہ تشدد ابو غریب اور گوانتاناموبے جیلوں کے طریقوں سے ملتا جلتا ہے،کیا تشدد کا طریقہ امریکی تربیت سے سیکھا گیا ہے؟