بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپیک کےحوالے سے سعودیہ مخالف بیانات پرپاکستان کا سعودی عرب سے اظہاریکجہتی

 

اسلام آباد: تیل پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف بیانات پرپاکستان نے سعودیہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی طرف سے عالمی معاشی استحکام کے لیے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچنےکی تشویش کو سراہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان ایسے معاملات پر تعمیری سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزیدکہنا ہےکہ پاکستان سعودی عرب سے عرصہ دراز سے قائم گہرے تعلق کا اعادہ کرتا ہے۔