بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹافیاں کیوں چھپائی؟  3 سالہ بچہ ماں کی شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ٹافیاں چھپانے پر 3 سال کا بچہ ماں کی شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک 3 سال بچہ ماں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق والد کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر بچہ خاتون پولیس آفیسر کو شکایت لگاتے ہوئے کہتا ہے کہ ماں میری ٹافیاں چرالیتی ہیں اور مجھے مارتی بھی ہیں اس لیے انہیں گرفتار کریں۔
پولیس اسٹیشن میں موجود خاتون سب انسپکٹر بچے کی معصومیت دیکھتے ہوئے کاغذ پر شکایت بھی درج کرتی ہیں تاکہ وہ خوش ہوجائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بچے سے ویڈیو کال پر بات کی اور دیوالی کے تہوار پر اسے چاکلیٹ اور ایک سائیکل بھیجنے کا وعدہ کیا۔