راولپنڈی (ممتاز نیوز )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے اس لیے اب 10روزمیں فائنل راؤ نڈ ہوگا اور اکتوبر، نومبر فیصلہ کن ہوگا۔
دوسری جانب اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 77وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں، بیک ڈور مذاکرات میں جو ہورہا ہے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معیشت کی حالت ٹھیک نہیں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ عوام اور دنیا کو علم ہے کہ اس حکومت نے جانا ہے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے جبکہ محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے حالات ہم سے زیادہ خراب ہیں کیونکہ ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے۔
ریاستی ادارےمظلوم عوام کےساتھ ہوتےہیں،ظالموں کےساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئےہیں۔ڈارکوIMFاور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کےبعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 19, 2022









