پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا اور دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے۔
تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 19, 2022









