بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ پشاور آجاؤ‘، رضوان کا بولنگ کے خواہشمند مداح کو مشورہ

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شائقین کرکٹ کی خواہش پر انہیں پشاور آنے کا مشورہ دے دیا۔

نیٹ پریکٹس کے دوران محمد رضوان سے ایک مداح نے لیگ اسپن کروانے کی خواہش کی جس پر رضوان نے کہا آؤٹ کرادینا پھر۔

بعد ازاں مداح کی جانب سے کی خواہش پر رضوان نے انہیں مشورہ دیاکہ پشاور آکر کروالیں جس پر مداح نے جواب دیا کہ میں بھارت سے ہوں پشاور کیسے آؤں۔

 بعد ازاں  مداح نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان بہت فرینڈلی ہیں ، ورنہ اتنی اچھی گفتگو کون کرسکتا ہے، میرے پاکستان میں پسندیدہ کرکٹ رضوان ہی ہے وہ میری آنکھوں میں بس گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔