بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کی بورڈ میں F اور J کے بٹن پر یہ نشانات کیوں ہوتے ہیں؟ اس کا مقصد آپ کو معلوم نہیں ہوگا

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کی بورڈ میں F اور J کے بٹن پر یہ نشانات کیوں ہوتے ہیں۔

روزمرہ زندگی میں آپ کتنی ہی ایسی چیزوں کو دیکھتے ہیں جن بارے نہ تو سوچتے ہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں یہ کیوں بنائی گئی ہیں۔

اسی طرح کیا آپ جانتے ہیں کہ کی بورڈ میں F اور J کے بٹن پر یہ نشانات کیوں ہوتے ہیں؟ اور اس میں کیا راز چھُپا ہے؟ یقیناً اسے دیکھ کر آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس کا مقصد کیا ہے تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔

کی بورڈ پر ایف اور جے کی کیز کے اوپر بنا ہوا یہ ابھار کسی غلطی کے سبب نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ان افراد کے لیے ہوتا ہے جو نیچے دیکھے بغیر تیزی سے ٹائپنگ کرتے ہیں تو ان کی انگلیوں کو اس بات کی شناخت کروانے کے لیے کہ وہ کس قطار میں ٹائپنگ کر رہے ہیں۔

ان دو کیز پر ابھار بنا دیے جاتے ہیں تاکہ وہ دیکھنے کے بجائے صرف چھو کر محسوس کر سکیں۔