بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روایتی سیاسی اہداف کیلئے نہیں، قوم کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی جانب بڑھ رہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ روایتی سیاسی اہداف کے حصول کیلئے نہیں، قوم کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد مزید پیچیدگیوں سے بچاؤ، بحرانوں سے نجات کا واحد رستہ ہے۔
عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا ذمہ داران نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اہم قومی معاملات پر تحریک انصاف کے بیانیے کے خدوخال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر لانگ مارچ کی تیاریوں اور عوام میں پائے جانے والے جوش و خروش پر خصوصی طورپر بات چیت کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ فسطائی امپورٹڈ سرکار کی جانب سے سماجی میڈیا کارکنان کو ہراساں کئے جانے اور نشانۂ انتقام بنائے جانے پر بھی مفصل بات چیت سیاست کے لبادے میں مجرموں کے اقتدار پر قابض گروہ آئین و جمہوریت پر حملہ آور ہے، استحکام اور ترقی کیجانب پیش قدمی کرتے پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا گیا۔
انہوں نے کہاکہ قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردِعمل دیا،بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر بےمثال انداز سے سڑکوں پر نکلی، امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کیلئے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا، عمران خان میڈیا میں موجود آزاد اور غیرجانبدار آوازوں کو دبا کر ملک میں جبر کا سکوت طاری کرنے کی کوشش کی گئی۔
عمران خان نے کہاکہ سماجی میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک، عوام کی آواز کو پہلے سے بڑھ کر گونج دی۔انہوں نے کہاکہ سماجی میڈیا نے ابلاغ کو فسطائیت کے شکنجے سے آزاد کروا کر عوام کے سیاسی شعور میں اضافے اور پختگی کی راہ ہموار کی، عمران خان آئین و قانون پامال کرکے اظہار کی آزادی کو سلب کرنا اب سیاسی طالع آزماؤں کیلئے ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا، عمران خان لازم ہے کہ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں۔
عمران خان نے کہاکہ روایتی سیاسی اہداف کے حصول کیلئے نہیں، قوم کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد مزید پیچیدگیوں سے بچاؤ، بحرانوں سے نجات کا واحد رستہ ہے۔
دریں اثنا عمران خان سے  ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی ملاقات کی چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجوداس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، ایوانِ بالا میں تحریکِ انصاف کے کردار اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے کہاکہ سینٹر اعظم سواتی کی شرمناک انداز میں گرفتاری اور ان پر زیرِ حراست تشدد کی شدید مذمت امپورٹڈ سرکار کی جانب سے پارلیمان خصوصاً ایوانِ بالا کے وقار کو مجروح کئے جانے کی بھی شدید مذمت ایوانِ بالا میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کی معاملے پر بے حسی پر نہایت افسوس کا اظہار مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ سرکار آئین و پارلیمان کی حرمت پر حملہ آور ہے، ایوانِ بالا کے 74 سالہ رکن کی شرمناک انداز میں گرفتاری اور اس پر زیرِحراست تشدد سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی مہذب ملک محض رائے کے اظہار پر تمام آئینی حقوق سے محرومی اور غیرانسانی سلوک کی اجازت نہیں دیتا، حکومتی اداروں کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف زیرِحراست تشدد دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا ذریعہ بن رہا ہے، ایسے شرمناک واقعات میں ملوث افراد اداروں اور ملک کی بدنامی کا سامان کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کئے جانے کی وجوہات بھی ناقابلِ فہم ہیں۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ ایوان کی حرمت کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائی ایوان خاموش تماشائی بننے کی بجائے واقعے کی فوری جامع تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا اہتمام کرے، ملاقات میں تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر زیرِ حراست تشدد پر از خود نوٹس کی بذریعہ خط اپیل کی بھی تائید کی گئی۔