بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

PTIکے 9 سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا اربوں کا مقروض ہوگیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے 9 سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا اربوں روپے کے قرضوں تلے دب گیا، 2صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے دورمیں صوبے کے لیے 651 ارب روپے کا غیرملکی قرضہ لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی 2 صوبائی حکومتوں میں صوبے کے لیے 651 ارب روپے کا غیرملکی قرضہ لیا گیا۔خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی دو حکومتوں نے گزشتہ 9 سال کے دوران ایشائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے 651ارب روپے کے قرضے لیے ۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورحکومت میں6 منصوبوں کیلئے 89 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ دستاویز کے مطابق بی آر ٹی کیلئے 52 ارب 47 کروڑ روپے، سڑکوں کی بحالی کیلئے14 ارب 35 کروڑ50 لاکھ روپے، توانائی کے منصوبوں کیلئے15 ارب 97کروڑ 50 لاکھ روپے، نیشنل ایمیونائزیشن پروگرام سپورٹ منصوبے کیلئے33 کروڑ روپے، پیہورکینال توسیعی منصوبے کیلئے 3ارب 63کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا۔ پرویز خٹک کی حکومت میں 43 ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ واپس کیا گیا۔ قرضوں پر سود کی مد میں 7 ارب روپے ادا کیے گئے۔