بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دونوں گروپوں میں گرما گرمی، گورنر کی تقرری پر ناراض ارکان کے تحفظات، اجلاس کی کہانی

کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات کودور کرنے کے لئے پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کی شب مرکز بہادر آباد میں ہوا جو چار گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں شریک اندورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دونوں گروپوں کی جانب سے خاصی گرما گرمی دکھائی دی، گورنر سندھ کی تقرری پر ناراض ارکان نے اپنے تحفطات کا اظہار کیا،اجلاس میں وفاقی وزیر سید فیصل سبزواری اور کشور زہرا نے شرکت نہیں کی،اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور ایک مخالف جماعت کے اہم رہنما کی پارٹی میں واپسی کے لئے روڈ میپ بنانے کے لئے چند روز میں رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس بھی ایک دو دن میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں پیدا ہونے والے اختلافات اور شکوے شکایات میں کسی حد تک اس اجلاس میں بہتری آئی ہے، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور حالیہ ضمنی انتخابات میں ہونے والی شکستوں کا بھی جائزہ لیا گیا، بعض شعبے میں مرحلہ وار تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں بعض اہم رہنماؤں کے درمیان دوری نمایاں دکھائی دی اور جلاس کے دوران بھی اپنی بات چیت میں وہ ایک دوسرے کی جانب آنکھیں نہیں ملارہے تھے۔ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات میں کچھ بہتری آئی ہے مگر چند ایشوز پر اختلافات مکمل طور پر بہتر نہیں ہوسکے ہیں۔ اجلاس کے آغاز سے قبل ناراض ارکان نے ایک دوسرے سے بات چیت بھی نہیں کی اور ان کے درمیان دوری صاف نظر آرہی تھی۔