بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی نااہلی کافی نہیں،گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کا فیصلہ آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور چوری کی ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔