لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے اتحادی مونس الٰہی کا ردعمل بھی آگیا۔
اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی کا کہناتھاکہ قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ,، فیصلے میں انصاف کا قتل عام ہوا، کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کپتان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے، الیکش کمیشن کافیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے۔









