اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کی شہادت پر بلوچستان ہائی کورٹ میں دعا کی گئی ۔ عدالت عالیہ کے ججز ، جوڈیشئیل آفیسرز اور سینئر وکلا دعا میں شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ اورفیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس مسکانزئی کی شہادت پر بلوچستان ہائی کورٹ میں دعا کی گئی ، جسٹس مسکانزئی کے ایصال ثواب کیلئے دعا میں چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان ، عدالت عالیہ کے ججز ، جوڈیشل آفیسرز ، سینئیر ایڈووکیٹ اور بار ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے ،انہیں 14 اکتوبر کو آبائی علاقہ خاران میں دہشتگرد حملہ میں نشانہ بنایا گیا ، جسٹس مسکانزئی کو فروری 2015 میں بھی کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے نوشکی میں ٹارگٹ کیا گیا تھا، جسٹس مسکانزئی کی شہادت کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جو حملہ کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کردے گی ۔
سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کی شہادت پر بلوچستان ہائی کورٹ میں دعا








