اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے فٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر قوم کو مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیاہے،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالی کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے ۔فیٹف کے اعلان پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہےانسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیاہے فاٹف میں شامل ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزارت خارجہ ، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک پیش کرتا ہوں افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں حکومت کی اتحادی جماعتوںاور قائدین کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا الحمداللہ! وزیراعظم نوازشریف کی طرح ایک بار پھر پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ’این آراو‘ کی تہمتیں برداشت کرکے قومی مفاد کی خاطر اپوزیشن میں بھی ہم نے اس معاملے پر پورا تعاون کیاہم نے ہمیشہ قومی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج یہ کامیابی عطا فرمائی۔انہوں نے کہاکہ گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، ان شاءاللہ آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی۔
فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد








