اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے بیان پرردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی گذشتہ رات سے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں احتجاج کیلئے کال اپنے کارکنان اورعوام کو باہر لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اورسوشل میڈیا پرکال دی گئی مگر خاطر خواہ لوگ نہیں نکلے ۔انہوں نے اس حوالے سے عوامی ردعمل کے اعداد وشمارکی فہرست جاری کی اور کہا کہ کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، احتجاج تو کب کا ختم ہوچکا؛ آپ کس کو کہہ رہے ہیں کہ احتجاج ختم کردو،آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، ایک چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام آپکی چوری میں آپکا ساتھ نہیں دیں گے۔










