بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدتہذیبی کا ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچا، ثابت ہوا وہ صادق و امین نہ تھا: فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج بدتہذیبی کا ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچا۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی، عمران خان کی نااہلی کے بعد کی صورتِحال اور متوقع لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج بدتہذیبی کا ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچا ہے ، آج ثابت ہوا کہ وہ صادق تھا نہ امین تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک بہروپیے سے واسطہ پڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جائے جبکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔