بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں کورونا کے 52 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52  تاہم وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

ملک میں مرنے والوں کی تعداد 30,624 پر وہی رہی جبکہ نئے 52 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 1,573,641 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں (جمعہ) کے دوران پاکستان بھر میں 10,053 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبتیت کا تناسب 0.52 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 41 ریکارڈ کی گئی۔