بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت نے یوریا کی فوری درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کردی

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے یوریا کی فوری درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کردی ہے جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،بین الاقوامی سپلائرز سے 26اکتوبر تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلی گئیں،بین الاقوامی سپلائرز سے چھبیس اکتوبر تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں جو اسی روز ہی کھولی جائیں گی ، ذ رائع کے مطا بق فاقی کابینہ نے وزارت صنعت و پیداوار کی درخواست پر ملکی یوریا کی ضروریات پوری اور فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی فوری درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کردی، یوریا کی پچاس ہزار میٹرک ٹن سے کم مقدار کی بولی کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پیپرا رولز میں نرمی کی کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔