بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے) امریکہ کی سابق خاتون اول ہلیری  کلنٹن نے منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا (کوویڈ 19) کا ٹیسٹ کروایا  جس کا کا رزلٹ مثبت آیا ہے. وہ ہلکی سردی لگنے جیسی علامات محسوس کر رہی ہیں.

سابق  امریکی سکریٹری آف سٹیٹ نے ٹویٹر پر اپنی تشخیص کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “وہ اب ٹھیک محسوس کر رہی ہیں۔ سابق صدر بل کلنٹن کا کوویڈ 19 کا رزلٹ منفی آیا ہے. اور وہ  گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے”.

ہلیری کلنٹن نے ٹویٹ میں کہا کہ “میں پہلے سے کہیں زیادہ شکر گزار ہوں کہ حفاظتی ویکسین سنگین بیماری کے خلاف مدد فراہم کر کر رہی ہے. براہ کرم! ویکسین لگوائیں، اور اسے فروغ دیں. اگر آپ نے پہلے نہیں لگوائی تو اب لگوا لیں”.