بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائجرمیں پاکستانی سفیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، اعزازی ڈگر ی سے نواز ا گیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) نائجر میں پاکستان کے سفیر احمد علی سیرو کو فرانکو عرب یونیورسٹی آرگنائزیشن ریسرچ سنٹر سی اے ایف اے جی (باماکو) کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نائجر میں پاکستانی سفیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجہاں احمد علی سیرو کو اعزازی ڈگری سے بھی نواز گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائجر کی تاریخ میں پہلی بار کسی سفیر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔ یہ ڈگری اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مشغولیت، نوجوانوں کی معاونت، اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے، پاکستان بک کارنر کھولنے اور یونیورسٹیوں میں مختلف موضوعات پر لیکچر دینے کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔