بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ ،سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے پر پاکستانی نژاد سکندر رضا کا زمبابوین کھلاڑیوں کیساتھ بھنگڑا

ہابرٹ : ٹی 20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستانی نژاد سکندر رضا کی دیگر زمبابوین کھلاڑیوں کے ساتھ جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائی کیا تھا، زمبابوے کی جیت میں سکندر رضا اور کپتان گریک ایورائن نے اہم کردار ادا کیا تھا اور شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

بعدازاں زمبابوین ٹیم کی جانب سے ڈریسنگ روم میں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے پر جشن منایا اور مقامی گانے پر رقص کیا، جشن کے موقع پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سکندر رضا کی بھنگڑا ڈالنے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔