بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لکھا کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔