بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کیخلاف پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی گر گئی

میلبرن :ٹی 20ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی ، بھارتی تیزگیند باز ارشدیب سنگھ نے بابر اعظم کے بعد محمد رضوان کو بھی پویلین واپس بھجوا دیا ، پاکستان کی دوسری وکٹ 15 رنز کے مجموعی  سکور پر آؤٹ ہو گئے ہیں، پاکستان نے مجموعی طور پر 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ٹیم انڈیا کرکٹ کے تاریخ میدان  میلبرن میں آمنے سامنے ہیں، بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ کیلئے میدان میں اترے، جبکہ بھارت کی جانب سے بھونیشمار کمار نے اٹیک کیا اور اوپننگ جوڑی کو پریشان کیا،جبکہ دوسرے اوور کیلئے ارشدیپ سنگھ  نے گیند ہاتھ میں لیا اور اپنےپہلے اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو چلتا کیا ، بابر کے بعد شان مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں آئے لیکن ارشدیپ نے انہیں بھی پریشان کیے رکھا ، شان مسعود نے تین گیندیں ضائع کرنے کے بعد ایک سکور لیا تو آخری گیند پر محمد رضوان نے ارشدیپ کو چوکا مار کر پاکستان کا سکور 6 رنز تک پہنچایا۔

بھارت کی جانب سے تیسرا اوور کرانے کیلئے بھونیشمار کمار آئے اور انہوں نے دوبارہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو پریشان کیا اور  پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو صرف 4 سکور کا اضافہ کرنے دیا ، اس اوور میں محمد رضوان رن آؤٹ ہوتے ہوتے بچے ، اگلے ہی اوور میں  ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 کے نمبر ون بیٹسمین  محمد رضوان کو پویلین کی راہ دیکھائی اور پاکستان کو 15 رنز کے  مجموعی سکور پر دوسری وکٹ کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ  پچ باؤلنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے ، لگتا ہے ، گیند سوئنگ ہوگی، اس لیے پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہناتھاکہ 160 سے 170 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ۔