اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کاآخری کارڈ اور سرپرائز ان کا استعفیٰ ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان وہ کپتان ہے جو وکٹ گھر لے جانا چاہتے ہیں، مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہو چکاہے،انشااللہ شہبازشریف کا نام لیتے لیتے گھر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے کپتان آئین اور عوام سے نہ لڑیں، مقابلہ کریں میچ کھلیں،دھمکیاں نہ دکیں ،اجلاس بلائیں سرپرائزآپ کا منتظرہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مہنگائی کپتان کے قوم کو صرف مہنگائی کے سرپرائز دیئے، عمران خان میدان میں آئے بغیر آخری بال کیسے کھلیں گےمہنگائی کے کپتان کی جماعت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔عمران خان آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز آپ کا استعفیٰ ہے۔








