بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین ،طیارہ حادثہ، سرچ ٹیموں کو اہم کامیابی مل گئی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے جنوبی خود مختار علاقے گوانگ زو علاقے میں گرنے والے مسافر بردار طیارے کے بلیک بکس کو برآمد کر لیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں سرچ ٹیموں نے اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ایک بلیک بکس کا کھوج لگا لیا ہے۔یہ نہیں بتایا گیا کہ بلیک باکس میں فلائٹ کا ڈیٹا تھا یا کاک پٹ میں موجود آوازیں۔چائناایسٹرن ایئرلائنزکا نمبر والا طیارہ، جس نے کنمنگ-گوانگ کو مہم کا آغاز کیا تھا۔خیال رہے چین کے گوانگسی کوانگ خود مختار علاقے کے ووکو شہر کی ٹنگ کاؤنٹی کے دیہی علاقے میں جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔مسافر طیارے میں 132 افراد سوار تھے، چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ سے صوبہ گوانگ دونگ کےشہرگوانگ زو کے لیےاڑا تھا، تاہم طیارہ ووچو شہر کی کاونٹی ٹینگ شیان کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی ۔طیارے میں کل 132 افراد سوار تھے جن میں123 مسافر جب کہ 9عملے کے ارکان تھے ۔