میلبرن: پاکستانی اداکار اور سوشل میڈیا اسٹار مومن ثاقب نے بھارت کے خلاف میچ میں افتخار احمد کی جانب سے ایک اوور میں 3 چھکے مارنے پر بھارتی مداح کو مٹھائی کھلائی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلا جا رہا ہے اور گرین شرٹس نے بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففٹیز اسکور کیں اور ٹیم کا ٹوٹل 159 رنز تک پہنچایا۔
https://twitter.com/lollywoodspace/status/1584122151002865667?s=20&t=x5arTGnBfF3w3s_cboiPUg
پاکستان کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز تھی جس میں انہوں نے ایک اوور میں 3 چھکوں سمیت مجموعی طور پر 4 بلند و بالا چھکے لگائے۔
افختار احمد نے جب اکسر پٹیل کے ایک اوور میں 3 چھکے لگائے تو اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی اداکار مومن ثاقب نے خوشی کا اظہار کیا اور بے ساختہ کہا ’ اوئے چاچو نے 3 چھکے مارے ہیں‘، اور پھر سوشل میڈیا اسٹار نے ان کے قریب ہی موجود بھارتی فین کو مٹھائی بھی کھلائی۔
یاد رہے کہ افتخار احمد پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی اننگز میں آسٹریلیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے ہیں، ان کے چھکوں کی تعداد 7 ہے۔









