راولپنڈی(ممتازنیوز)افغانستان سے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان کے حسن خیل سیکٹرمیں فوجی چوکی پر فائرنگ ،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی سرحدکے ساتھ حسن خیل سیکٹرمیں افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کےد وران ایک جوان چھوٹالاہورصوابی سے تعلق رکھنے والا 32سالہ اسسٹنٹ لانس دفتر وقارجام شہادت نوش کرگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے مسلسل درخواست کرتارہاہے کہ وہ موثرسرحدی انتظام یقینی بنائے،پاکستان اپنے خلاف دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین استعمال کئے جانے کی مذمت کرتا ہے، پاک فوج دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدتقویت پہنچاتی ہیں۔
ادھرکالعدم ٹی ٹی پی نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی چوکی پر فائرنگ ، ایک فوجی جوان شہید








