بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں موجود پی ٹی آئی رہنمانے چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی دے دی

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف تحصیل مریدکے لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری خرم محبوب مدیال نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی جس کی ویڈیومیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں خرم محبوب مدیال بتارہے ہیں کہ وہ اس وقت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ایک دوروز میں پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو میرایہ پیغام ہے کہ وہ چاہے دنیا کے جس کونے میں بھی ہوئے میں انہیں اور ان کے خاندان کو بذات خود ماروں گا۔سوشل میڈیاصارفین کی طرف سے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی رہنماکی اس دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔