اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 95 کے مطابق کارروائی چلاؤں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں ملکی قومی اسمبلی کا نگراں ہونے کے ناطے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا اور آئین کے آرٹیکل95 اور قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس 2007 کے رول 37 کے تحت کارروائی ہو گی۔
I as the custodian of the National Assembly of Pakistan will fulfil my constitutional obligations and will proceed in accordance with Article 95 of the Constitution & rule 37 of the Rules of Procedure and Conduct of Business in the National Assembly, 2007.
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 23, 2022









