بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکمرانوں کی عیاشیاں قومی زوال کا باعث ہیں، محمد سلیم بھٹی

بہاولپور (ممتازنیوز)ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب محمد سلیم بھٹی نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عیاشیاں قومی زوال کا باعث ہیں، حکمرانوں سے پیچھا چھڑانا ہوگا۔ پاکستان کے جمہوری سیاسی نظام کی خراب کر نے والےسیاستدانوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے نام پر برسر اقتدارنے والے حکمران عوامی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کر کے ملکی معیشت کو دیوالیہ کرنے کے درپے ہیں،جبکہ محنت کش عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے انہیں ذندہ درگور کیا جارہا ہے۔قومی،عوامی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کرنے والے بے حس حکمران عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے قابل نہیں عوام ان لٹیروں کو گھسیٹ کر اقتدار سے الگ کردیں،انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے کچن کے خرچہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شاہی خزانے پر 9 کڑوڑ 70 لاکھ روپے سالانہ جو پونے 3 لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، 3 کڑوڑ روپے کا گوشت کھانے والے خون آشام درندے 50 لاکھ روپے کے بیکری کا سامان،3 لاکھ روپے کی سبزیاں اور 83 لاکھ روپے کا فروٹ کھاجاتے ہیں. سلیم بھٹی نے امن وامان کی گھمبیر صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اٹک سے لیکر صادق آباداور روجھان کا علاقہ پنجاب کا علاقہ سرکاری سرپرستی میں چوروں ڈاکوؤں،قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کے شکنجے میں ہے،قتل و غارت،ڈکیتیاں عروج پر ہیں،معصوم اور شریف شہری دن دہاڑے قاتلوں اور ڈاکوؤں کے چنگل میں ہیں،دوسری طرف حکمران طبقہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اقومی وسائل کو عوامی مسائل کے حل کی بجائے ذاتی تعیش پر خرچ کررہے ہیں۔ سیلاب کی صورت حال کے مسائل سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم بھٹی نے کہا کہ ہمیں نہ صرف عالمی سطح پر ما حولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھ کر دور اندیشانہ پالیسیاں بنانا ہوں گی بلکہ مقامی طور پر بھی اپنے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہیں اقوام متحدہ کے بار بار سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل پر بین الاقوامی برادری سے خاطر خواہ پزیرائی حاصل نہ ہونے کی وجہ بھول کر ہمیں اپنے طور پر اپنیملک وقوم اور ہموطنوں کی بہتری اور ترقی کے لئے سوچنا ہوگا۔ فضول عیاشیانہ غیر ترقیاتی اخراجات سے پیچھا چھڑا کر سادگی کو اپنا کر قومی وسائل دیانت داری سے خرچ کرنا ہوں گے۔