کراچی(مانیٹرنگ نیوز) واٹس ایپ نے متعدد پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر 24اکتوبر سے سپورٹ ختم کردی ،یعنی اب پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا اور اب ایسے فون مالکان کو میسیجنگ ایپلی کیشن چلانے کےلیے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔اب ایپلکے آئی او ایس 10اور 11کے آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائڈ 4.1کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائلز سمیت کے آئی او ایس کے 0۔5۔2آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔ عام زبان میں یہ آئی فون 5اور فائیو سی پرو سمیت آئی فون 6کے چھوٹے سیٹس پر بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔
واٹس ایپ کی پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز پر سپورٹ ختم








