راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے امداد نہیں ملے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں، جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں،ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔
وزراکی موجودگی میں ریاستی اداروں کےخلاف نازیبانعرےسوالیہ نشان ہیں جب کرمینل قانون بناتےہیں توانصاف کامذاق اُڑتاہےمانگےتانگےکےبیرون ملک دوروں سےکچھ امداد نہیں ملےگی زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سےکم ہورہےہیں اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےڈالر نایاب سرمیاکاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 25, 2022









