کراچی: کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت کا تعین نہ ہوسکا۔
کمشنرکراچی کی زیرصدارت 3 گھنٹےجاری رہنے والا اجلاس گزشتہ روز بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔
اب دودھ کی سرکاری قیمت طے کرنے کے لیےاجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔
کمشنرکراچی کی پرائس کمیٹی نے شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کررکھی ہے لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ بدستور سرکاری نرخ سے 80 روپے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔
کراچی میں دودھ کی قیمت 200 روپے کرنے پر سرکاری حکام نے دکھاوے کی کارروائیاں کیں اور چند دکانوں کو جرمانہ کیا تاہم شہر میں اب بھی دودھ 200 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔









