اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بحرین کی کونسل آف نمائندگان کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ ماں قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے، اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور محترمہ فوزیہ بنت عبداللہ زینال اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔
پرویز اشرف کی بحرین کی کونسل آف نمائندگان کی اسپیکر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت








