بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، توقع ہے پاک جرمنی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
سپہ سالار نے جرمن سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
جرمنی کے سفیر نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔