بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینکر کے قتل کی تحقیقات کیلئے FIA،IB،ISI کے سینئر عہدیداروں کا وفد فوری کینیا جائیگا

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن نمبر13 / 22 /2022/NAC جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سینئر جرنلسٹ ارشد شریف کے قتل کے متعلقہ نتائج کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے کے ڈی آئی جی پولیس اطہر وحید، انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حمید، آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل PA-44042 سعداحمد کو کینیا کی پولیس اور وہاں کے متعلقہ عہدیداروں سے ملنے کیلئے فوری بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو رہی ہے۔ وزارت خارجہ نیروبی کینیا میں پاکستان ہائی کمشنر اس ٹیم سے پورا تعاون کریگا، یہ ٹیم واپسی پر وزارت داخلہ اسلام آباد کو رپورٹ پیش کرے گی۔جس کی نقل وزیراعظم کے سیکرٹری وزارت خارجہ کے سیکرٹری آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل متعلقہ اداروں جوائنٹ سیکرٹری سکیورٹی/ فیٹف کو بھیجی جائے گی۔