کراچی(نیوزڈیسک)جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی جو باتھ روم اور کچن میں استعمال ہونے والے آلات اور مشین بنانے کے حوالے سے خصوصی مہارت کی حامل ہے، حال ہی میں اس نے انسانوں کو نہلا کر صاف ستھرا کرنے والے مشین تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ آپ یہ بات مانے یا نہ مانیں، لیکن ہیومن واشنگ مشین تیار کرنے کا منصوبہ نیا نہیں۔ 1970 کے اوساکا ایکسپو میں جاپان کی مشہور زمانہ سانیو کمپنی نے اس کام کے لیے الٹراسونک باتھ کے نام سے ایک ہیومن واشنگ مشین تیار کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔اس مشین کی خاصیت ہے کہ یہ 15 منٹ کے مختصر وقت کے دوران کسی بھی انسان کو نہلا کر صاف کرکے اس کا مساج اور خشک کرنے کی صلاحیت کی حامل وگی۔لیکن یہ تصور کبھی کمرشل پروڈکٹ نہ بن سکی۔
جاپان میں انسان کو 15 منٹ میں نہلا کر خشک کرنے والی ہیومن واشنگ مشین کی تیاری








