بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، کنٹینر سے مقدار میں منشیات برآمد

کراچی(ممتازنیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے ساؤتھ ایشیاء ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق نشہ آور گولیوں کی تعداد 320000 ہے جبکہ مجموعی وزن 75 کلو گرام سے زائد ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کنٹینر نجی کمپنی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں امپورٹر کو بھیجا جا رہا تھا۔