بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

1992 کے بعد سے تو بہت کچھ ہو چکا ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ 1992 کے بعد سے ملک میں بہت کچھ ہو چکا ہے ۔جمعرات کو چیف جسٹس نے یہ ریماکس اٹارنی جنرل کی طرف سے دیئے جانے والے دلائل کے دوران دیئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ ہائوس میں رکھے گئے حکومتی اراکین نے میڈیا کو انٹرویوز میں کھل کر وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دینے کا کہا اٹارنی جنرل نے اس پر 1992 میں عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ نے پارٹی لائن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے بارے میں کہا تھا کہ اگر انہیں ضمیر زیادہ تنگ کررہا ہے تو وہ مستعفی ہو جائیں تو چیف جسٹس نے کہا کہ 1992 کے بعد سے تو بہت کچھ ہو چکا ہے اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بہت کچھ ہوا ہو گا لیکن اس انداز میں وفاداریاں پہلے تبدیل نہیں ہوئیں۔