مدینہ منورۃ(ممتاز نیوز )سعودی ولی عہد اوروزیراعظم محمدبن سلمان کاسعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لیے بڑافیصلہ ،مسجد نبوی ؐمیں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کورہاکرنے کاحکم جاری کردیا،تفصیلات کےمطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی درخواست پرمسجد نبوی ؐ میں ہنگامہ آرائی کے بعد قید ہونے والے تمام پاکستانیوں کورہاکرنے کاحکم دیدیاوزیراعظم میاں شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی،قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کواس کااجر دے،مدینہ منورۃ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو8سال اورتین پاکستانیوں کو6سال قید کی سزاسنائی تھی،خواجہ لقمان ،محمد افضل،غلام محمد کو8سال،انس ،ارشد اورمحمد سلیم کو6سال قید کی سزاسنائی تھی ایک اورپاکستانی طاہرملک کوبھی تین سال قید اور10ہزار ریال جرمانہ کیاگیاتھا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مسجد نبوی ؐ ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کورہاکرنے کاحکم








