بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جے یو آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے جمعیت علماء اسلام کو جلسے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم جے یو آئی نے جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی استدعا کی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو دوبارہ درخواست جمع کرانے اور جلسے کے ایس او پیز فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔جلسے کے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا، سرکاری اور نجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائے گا جب کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔