بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا واوڈا کے بیان سے اظہار لا تعلقی ، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور موقف کی نمائندگی نہیں کرتا ۔ٹوئٹر پر اپنے پیٖغام میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کریں ۔.