بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے بعد پھر شروع

سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث رُکنے کے بعد اب دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 جنوبی افریقا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنالیے ہیں جب کہ 5.3 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔