آئی جی پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں لانگ مارچ کی سکیورٹی بارے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے لانگ مارچ کے روٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آئی جی فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور، گوجرانولہ، گجرات اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
اسکے علاوہ آئی جی پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی پولیس کو سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور ایمبولینسز کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور لانگ مارچ کے روٹ خصوصاً جی ٹی روڈ سے متصل سڑکوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی رابطہ سڑکوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں اور انگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو بھی مانیٹر کیا جائے اس حوالے سے مارچ کے روٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس کو روٹ کے اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، اسپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سمیت تمام سی سی پی او لاہور ، تمام ریجنز کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری








