لاہور(ممتاز نیوز)سینئر صحافی وتجزیہ کا چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ چودھری غلام حسین کے بیٹے نے والد کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد گلبرگ میں دوستوں کے ساتھ کافی شاپ پر بیٹھے تھے اس دوران ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے جنہوں نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا جو کافی عرصہ پہلے ختم ہوچکا تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔‘
’چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔‘
بیان کے مطابق ’مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔‘
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ’چوہدری غلام حسین کے اس مقدمے میں بینکنگ کورٹ -1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ ) جاری کیے ہوئے تھے۔‘
سینئر صحافی وتجزیہ کا ر چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا








