سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جا رہے ہیں۔
یہ بات شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا، جمعے کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔
غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہےکمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لے غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دےگااسلام آبادکی عوام اسلام آباد کےاندرسےنکل آئی تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملےگی نومبرمیں آریاپارہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 28, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ دعا ہے کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔
اس سے قبل کیے گئے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نے نومبر میں جتنے غیر ملکی دورے کرنے ہیں کر لیں غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا۔
سابق وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی، نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا۔









