سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی خاتون حیاسا سائکا اور سرگودھا کے 32 سالہ رضوان تین سال تک فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔
حیاسا سائکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے لیے گھر میں سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
50سالہ جاپانی خاتون نوجوان کے عشق میں مبتلا ہو کر سرگودھاپہنچ گئیں
