معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ذومعنی ٹوئٹ کردیا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے بعد مختصر پیغام میں لکھا پرندہ آزاد ہوگیا۔
ان کا لکھا گیا جملہ اس لیے بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ٹوئٹر کے ’لوگو‘ پر نیلے رنگ کا ’پرندہ‘ ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔
the bird is freed
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2022
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اور سرمایہ کاروں کو ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد سے متعلق گمراہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔









