اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کا اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےاپنےملازمین پربھی پابندی عائدکردی ،وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 95 ایک کے تحت تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، ایجنڈا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سرکولر جاری کردیا گیا۔تحریک عدم اعتماد کے محرکین میں 147 ارکان شامل ہیں، ایجنڈا کے مطابق قومی اسمبلی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کےملازمین کواپنےدفاترسےغیرضروری باہرنہ نکلنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 152 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل








