اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی ،فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی کی جانب سے فیصل واوڈا کوشوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا،شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیاگیا تھا،جواب جمع نہ کرانے پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے لانگ مارچ میں خون خرابے کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر ان سے جواب طلب کیاگیاتھا۔










